سینیٹر سراج الحق کے جواب پر اسمبلی میں قہقہے

کہیں امریکہ مجھے "سراج" نام پر "سراج الدین حقانی" سمجھ کے نہ روک لے، امیر جماعت اسلامی

Khurram Aniq خُرم انیق پیر 24 فروری 2020 14:11

سینیٹر سراج الحق کے جواب پر اسمبلی میں قہقہے
کوئٹہ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-24فروری2020ء) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کے جواب پر اسمبلی میں قہقہے لگ گئے۔ اسمبلی میں بات کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے افغانستان اور قبائلی علاقوں میں امریکی بم حملوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ اس وجہ سے ماحول پر برے اثرا ت مرتب ہوئے ہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا امریکہ کی بمباری نے ماحول کو کافی حد تک آلودہ کر دیا ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے پروفیسر ولی خان کا کہنا تھا کہ آج تک نہ یہ بات پاکستا ن نے اٹھائی ہے اور نہ ہی افغانستا ن نے۔ مزید کہا گیا کہ یہ معاملات افغان امریکہ مذاکرا ت میں شامل کروائے جائیں۔ اس موقع پر مشاہد حسین شاہ نے سراج الحق کو مشورہ دیا کہ وہ اس موضوع پر بات امریکہ تھینک ٹینک میں اٹھائیں۔

(جاری ہے)

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سراج الحق نے ساری اسمبلی کے قہقہے بلند کر دیئے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ یہ نہ ہو کہ مجھے "سراج" نام ہونے کی وجہ سے "سراج الدین حقانی" سمجھ کر روک لیا جائے۔ان کی اس بات کے بعد اسمبلی میں قہقہے بلند ہو گئے۔ اسی موقع پر اسمبلی کے اجلا س میں مزید بات کرتے ہوئے پروفیسر ولی خان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا جنرل قاسم سلیمانی پر حملہ ایک حیران کن فیصلہ تھا جس نے ہم سب کو حیران کر دیا۔

کمیٹی میں کرونا وائرس کے متعلق بھی گفتگو ہوئی جس پر رہنماوں کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے شہریوں کو چین میں تحفظ دینے میں ناکام ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ امریکہ اور افغانستان کے درمیان معاملات مذاکرات کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔اس سے قبل افغانستان اور قبائلی علاقوں میں امریکہ کی جانب سے بمباری کا سلسلہ چلتا رہا ہے جس نے پاکستان میں بھی اپنے اثرات چھوڑے ہیں۔

اسی موقع پر بات کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ امریکہ کی بمباری نے ماحول کو کافی حد تک آلودہ کر دیا ہے۔ا س موقع پر بات کرتے ہوئے پروفیسر ولی خان کا کہنا تھا کہ آج تک نہ یہ بات پاکستا ن نے اٹھائی ہے اور نہ ہی افغانستا ن نے۔ مزید کہا گیا کہ یہ معاملات افغان امریکہ مذاکرا ت میں شامل کروائے جائیں۔ اس موقع پر مشاہد حسین شاہ نے سراج الحق کو مشورہ دیا کہ وہ اس موضوع پر بات امریکہ تھینک ٹینک میں اٹھائیں۔اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سراج الحق نے ساری اسمبلی کے قہقہے بلند کر دیئے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ یہ نہ ہو کہ مجھے "سراج" نام ہونے کی وجہ سے "سراج الدین حقانی" سمجھ کر روک لیا جائے۔