جناح میونسپل سٹیڈیم سکھر میں 47ویں ہفت روزہ تائی کوانڈو چمپئن شپ کی تقریب منعقد

پیر 24 فروری 2020 17:33

جناح میونسپل سٹیڈیم سکھر میں 47ویں ہفت روزہ تائی کوانڈو چمپئن شپ کی ..
سکھر۔24فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) جناح میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں 47ویں ہفت روزہ تائی کوانڈو چمپئن شپ کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں آفیشلر کمیٹی کے اراکین اسامہ سیال، طالب علی شیخ، معروف باجوہ، آرگنائیزنگ کمیٹی کے اراکین اہرام علی منگی، بلال سمیجو، آصف شیخ، شہزاد مگسی، اسد ابڑو،عبدالباسط شیخ سمیت شائقین تائی کوانڈو کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہفت روزہ تائی کوانڈو چمپئن شپ میں شہباز تائی کوانڈو اکیڈمی سکھر، ایف کے ایس مسلے پبلک اسکول سندھ سوسائٹی سکھر، اقبال تائی کوانڈو اکیڈمی سوسائٹی سکھر کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور مہمان گرامی سے انعامات و تعریفی اسناد وصول کیے، تقریب میں سکھر ڈویژن تائی کوانڈو ایسوسی ایشن کی جانب سے ایف کے ایس مسلے پبلک اسکول تائی کوانڈو اکیڈمی کیلئے طالب شیخ کو میٹس دیئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسکھر ڈویژن تائی کوانڈو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری و آرگنائزر ماسٹر عبدالرزاق راجپوت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے حکومت وقت کو نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے سنجیدگی سے سوچنا ہوگا، تائی کوانڈو گیمز کے فروغ کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ، انکامزید کہنا تھا کہ تائی کوانڈو گیمز نا صرف بلکہ سندھ بھر کے دیہی اور شہری علاقوں میں مقبولیت کا حامل بن چکا ہے، نوجوان نسل معاشرتی برائیوں کو چھوڑ کر جوق درجوق تائی کوانڈو گیمز میں حصہ لے رہے ہیں جو ایک خوش آئند اقدام ہے۔

متعلقہ عنوان :