سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کی وزارت خارجہ کو بموں سے ماحولیاتی اثرات کا معاملہ امریکہ سے اٹھانے کی ہدایت

ڈاکٹروں کے مطابق پینتیس سال سے بموں اور زہریلی گیس کے اثرات پانی سمیت ہر چیز میں ہیں ،امریکہ اس کا ازالہ کرے ،سراج الحق

پیر 24 فروری 2020 17:53

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کی وزارت خارجہ کو بموں سے ماحولیاتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نے وزارت خارجہ کو بموں سے ماحولیاتی اثرات کا معاملہ امریکہ سے اٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔ پیر کو مشاہد حسین سید کی زیر صدارت سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئر مین مشاہد حسین سید نے کہاکہ امریکہ صدر نے بھارت کا دورہ کیا ہے ،امریکہ چین اور بھارت کے حوالے سے پالیسی دیکھنا ہوگی ۔

ماہر عالمی امور پروفیسر ولی نصر نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ امریکہ کو پاک بھارت تعلقات پر تحفظات نہیں ،امریکہ کو پاک چین اور ایران تعلقات پر تحفظات ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ نے عراق جنگ میں تین کھرب ڈالر خرچ کیے نتیجہ کچھ نہیں نکلا ،افغانستان جنگ کو مزید طوالت دینے سے بچنے کیلئے مذاکرات شروع کیے گے ۔

(جاری ہے)

پروفیسر ولی نصر نے کہاکہ ایرانی حمایت کے بغیر افغانستان مذاکرات کی کامیابی ممکن نہیں ، امریکہ کے اس خطے میں طویل مدت تک مفادات نہیں رہیں گے ۔

پروفیسر ولی نصر نے کہاکہ اب خطے کے مفادات چین کی طرف منتقل ہو گے ،امریکہ تجارتی بنیاد پر بھارت سے تعلقات چاہتاہے ۔انہوںنے کہاکہ میرا نہیں خیال امریکہ پاک بھارت بارڈر کشیدگی اور کشمیر کو سنجیدہ لے گا ،یو اے ای سعودب عرب سمیت اسلامی ممالک مودی کے مسلم مخالف قوانین پر بات نہیں کرتے ۔افغانستان اور قبائلی علاقوں میں امریکی بم حملوں سے ماحول پر برے اثرات کا معاملہ سراج الحق نے اٹھا دیا ۔

سراج الحق نے کہاکہ قبائلی علاقوں اور افغانستان میں دہائی سے بمباری نے ماحول آلودہ کر دیا ۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹروں کے مطابق پینتیس سال سے بموں اور زہریلی گیس کے اثرات پانی سمیت ہر چیز میں ہیں ،امریکہ اس کا ازالہ کرے۔ پروفیسر ولی نصر نے کہاکہ آج تک یہ بات نہ پاکستان نے اٹھائی نہ ہی افغانستان نے ،امریکہ جاپان سمیت دیگر ممالک اس پر فنڈنگ کر سکتے ہیں ۔

پروفیسر ولی نصر نے کہاکہ یہ معاملہ افغان امریکہ مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل کرائیں ۔ مشاہد حسین سید نے کہاکہ سراج الحق امریکہ میں یہ معاملہ امریکی تھینک ٹینک سے اٹھائیں ۔ سراج الحق نے کہاکہ کہیں امریکہ میں مجھے سراج نام پر سراج الدین حقانی سمجھ کر روک نہ لیں ،سراج الحق کے جواب پر کمیٹی میں قہقہے لگائے گئے ۔ کمیٹی نے وزارت خارجہ کو بموں سے ماحولیاتی اثرات کا معاملہ امریکہ سے اٹھانے کی ہدایت کی ۔ مشاہد حسین سید نے کہاکہ وزرت خارجہ حکام وزیر خارجہ کے علم میں یہ معاملہ لائیں ۔