مضر صحت اور ملاوٹ شدہ اشیاء بنانے اور بیچنے والے قوم کے دشمن ہیں،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 24 فروری 2020 17:40

مضر صحت اور ملاوٹ شدہ اشیاء بنانے اور بیچنے والے قوم کے دشمن ہیں،ڈپٹی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) مضر صحت اور ملاوٹ شدہ اشیاء بنانے اور بیچنے والے قوم کے دشمن ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انورجعلی دودھ، غیر معیاری مصالحے ، غیر معیاری گوشت، جعلی منرل واٹر ،کاربونیٹڈ کولڈ ڈرنکس اور ملاوٹ شدہ اشیاء بنانے اور بیچنے والے قانونی کے شکنجے میں لائے جا رہے ہیں، اس ضمن بزدار حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ٹاسک فورس تشکیل دی جا چکی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ٹاسک فورس برائے انسداد ملاوٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ جہلم کے شہریوں کو غیر معیاری اشیا خوردنی فروخت کرنے والے کے خلاف برپور کارروائی عمل لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اے سی جہلم ذوالفقار احمد، ڈی ایس پی سٹی شاہد صادق، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پرسیکیوٹر عمران گوندل، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی، ڈی او انفارمیشن، سیکرٹری ڈی کیو سی بی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پیٹرول پمپس کے پیمانے کی انسپکشن اور انکے غیر معیاری پیٹرول کی چیکنگ کے لئے نمونے حاصل کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات دی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ نیلے ڈرموں میں دودھ کی سپلائی پر پابندی لگائی گئی ہے ، خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں غیر معیاری پانی اور جعلی مشروبات و کولڈ ڈرنکس کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں کولڈ ڈرنکس پر پابندی لگائی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے مزید کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں ضلع میں تمام بارے شوپنگ سینٹرز میں پلاسٹک شاپرز کے استعمال پر پابندی لگائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :