نقیب اللہ قتل کیس ،سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار کی حاضری سے استثنیٰ سے متعلق درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

پیر 24 فروری 2020 18:59

نقیب اللہ قتل کیس ،سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار کی حاضری سے استثنیٰ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار کی حاضری سے استثنیٰ سے متعلق درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیئے ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

پیر کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں سابق ایس ایس پی راؤ انوار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی سماعت ہوئی جہاں راو انوار کے وکیل نے دلائل کے لیے مہلت مانگ طلب کی جس پر عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ،راو انوار نے انسداددہشت گردی عدالت کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی،انسداددہشت گردی عدالت نے راو انوار کو کیس میں مستقبل حاضری سے استثنیٰ دینے کی درخواست مسترد کردی تھی۔