ساہیوال، میٹرک کے سالانہ امتحان سخت نگرانی میں جاری

پیر 24 فروری 2020 19:04

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) ساہیوال تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحان میں ساہیوال ڈویژن میں202 امتحانی سنٹرز میں سخت نگرانی کی جارہی ہے۔ سائنس گروپ 55ہزار 328 اور جنرل گروپ میں13ہزار 207 طلباء وطالبات امتحان میں حصہ لے رہے ہیں جس کے لئے ڈویژن بھر میں202 امتحانی سنٹرز بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات ساہیوال تعلیمی بورڈ حافظ فدا حسین نے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ امتحانات کوصاف شفاف بنانے کیلئے سخت نگرانی کی جارہی ہے اور بوٹی مافیا کے خلاف کارروائی کے لئے سینٹرز کے اچانک دوریکئے جارہے ہیں اور مشکوک طلباء کی نگران عملے کے ذریعے تلاشی بھی لی جاتی ہے۔ انہوںنے بتایا ہے کہ ساہیوال میں78‘پاکپتن 45اور اوکاڑہ کے اضلاع میں 79امتحانی سنٹرز بنائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :