دفتر خارجہ نے امریکی صدر کے دورہ بھارت کے دوران پاکستان کے دورے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

امریکہ طالبان کے درمیان امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں،امریکہ طالبان معاہدہ بین الافغان مزاکرات کی جانب پیش رفت ثابت ہو گا، ترجمان

پیر 24 فروری 2020 19:23

دفتر خارجہ نے امریکی صدر کے دورہ بھارت کے دوران پاکستان کے دورے کی خبروں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) دفتر خارجہ نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران پاکستان کے دورے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ طالبان معاہدہ بین الافغان مزاکرات کی جانب پیش رفت ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ دورہ بھارت کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے دورے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،ہم امریکہ طالبان کے درمیان امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، پر امید ہیں کہ امریکہ طالبان معاہدہ بین الافغان مزاکرات کی جانب پیش رفت ثابت ہو گا۔ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ امریکہ طالبان معاہدے سے افغانستان میں امن و استحکام کا راستہ ہموار ہو گا۔