کورونا وائرس کا خوف، پی آئی اے کی بیجنگ کیلئے پروازیں 15مارچ تک معطل

پیر 24 فروری 2020 19:23

کورونا وائرس کا خوف، پی آئی اے کی بیجنگ کیلئے پروازیں 15مارچ تک معطل
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے چین میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے سبب 15 مارچ تک بیجنگ کیلئے اپنی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی ایئرلائنز ہفتے میں 2 مرتبہ اسلام آباد سے بیجنگ اور ٹوکیو کی پروازیں کرتی ہے اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے بتایا کہ ایئرلائن نے کورونا وائرس کی وجہ سے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا، صورتحال کو دیکھتے ہوئے آپریشن دوبارہ بحال کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس سے قبل 30 جنوری سے 3 دن کے لیے پاکستان نے اپنا فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا اس وقت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نیبیجنگ کیلئے پروازیں معطل کی تھی جس سے متعلق سینئر جوائنٹ سیکریٹری ایوی ایشن عبدالستار کھوکھر نے بتایا تھا کہ پی آئی اے پاکستان اور چین کے درمیان دو پروازوں کو آپریٹ کررہا تھا لیکن اس فلائٹ آپریشن کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ 3 ماہ کے وقفے کے بعد مئی 2019 میں پی آئی اے نے ٹوکیو اور بیجنگ کے لیے ہفتے میں 2 پروازوں کا آغاز کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :