ڈاکٹر فاروق ستار کے خلاف کنور نوید کی ہتک عزت کی درخواست کی سماعت 27مارچ تک ملتوی کردی

پیر 24 فروری 2020 20:06

ڈاکٹر فاروق ستار کے خلاف کنور نوید کی ہتک عزت کی درخواست کی سماعت 27مارچ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) کراچی کی مقامی عدالت نے سربراہ تنظیم( ایم کیو ایم پاکستان)بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کے خلاف کنور نوید کی ہتک عزت کی درخواست کی سماعت 27مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی کی مقامی عدالت نے ڈاکٹر فاروق ستار کے خلاف کنور نوید کی ہتک عزت کی درخواست کی سماعت وکیل صفائی کی استدعا پر سماعت 27مارچ تک ملتوی کردی،عدالت نے آئندہ سماعت وکلا کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی فاروق ستار کا کہنا ہے کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور غلط ہیں،ہتک عزت کے دعوے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے،،ایم کیو ایم رہنما کنور نوید نے فاروق ستار کے خلاف 50کروڑ ہتک عزت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔