عوام کے دیرینہ مطالبہ پر گوجرانوالہ تالاہور شٹل ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا ہے، شیخ رشید کا گوجرانوالہ چیمبر سے خطات

پیر 24 فروری 2020 20:15

عوام کے دیرینہ مطالبہ پر گوجرانوالہ تالاہور شٹل ٹرین کا افتتاح کر دیا ..
گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ تالاہور شٹل ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا ہے جو کہ گوجرانوالہ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا، امید ہے کہ گوجرانوالہ شہر اور اس سے ملحقہ علاقوں سے لوگ اس سروس سے بھرپور استفادہ حاصل کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ چیمبر کے اراکین سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہگوجرانوالہ پاکستان کا اہم صنعتی شہر ہے اس شہر کی صنعتی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کراچی سے گوجرانوالہ تک گڈز ٹرین چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ML-1منصوبے کے تحت گوجرانوالہ ریلوے ٹریک کو دو رویہ کیا جا رہاہے، اس منصوبے میں پھاٹکوں پر انڈرپاسز اور اوور ہیڈ بریجز بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ ریلوے کے پاس بے شمار جگہ موجود ہے، ٹینڈرز کے ذریعے ہم 5سال کی لیز پر دینے کو تیار ہیں ۔گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی ان پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کر کے اس جگہ پر کمرشل پلازے و کاروباری مراکز تعمیر کر کے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اجلاس کی صدارت چیمبر صدر میاں عمرسلیم نے کی ۔اس موقع پر سینئر نائب صدر عرفان سہیل ،نائب صدر محمد اصغربٹ ،اراکین مجلس عاملہ ،سابق صدور میاں محمد سلیم،حاجی محمد شکیل ،رانا شہزاد حفیظ ،سابق سینئرنائب صدر شیخ آصف مطفر ،ملک امین ناز کے علاوہ بزنس کمیونٹی کی کثیرتعدا دبھی موجود تھی۔ قبل ازیں صدر چیمبر میاں عمر سلیم نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئیوفاقی وزیر کو ریلوے سے متعلق مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا اور گوجرانوالہ چیمبر کی طرف سے پیش کی جانے والی تجاویز پر فوری عملدرآمد پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :