جی سی یو نیور سٹی انٹر میڈیٹ سالانہ کھیلیں اختتام پذیر،طلباء میں انعامات تقسیم

پیر 24 فروری 2020 20:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں تیسری انٹر میڈیٹ سالانہ کھلیں اختتام پزیر ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے تقریب کی صدارت کی جبکہ ترجمان پنجاب حکومت زرقا سہروردی تیمور نے بھی خطاب کیا۔مجموعی طور پر کمپیوٹر سائنس اینڈ کامرس گروپ نے ٹرافی اپنے نام کی ۔ ٹیبل ٹینس اور والی بال چیمپین شپ میںپری انجینئرنگ اور جنرل سائنس اینڈ آرٹس گروپ پہلے نمبر پر رہے جبکہ پری میڈیکل گروپ نے فٹ بال کا میچ جیتا ۔

(جاری ہے)

کمپیوٹر سائنس اینڈ کامرس گروپ نے ٹگ آف وار اور باسکٹ بال مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہناتھا کہ غیر نصابی سرگرمیاں بہت اہمیت کی حامل ہیں جو طلباء کی شخصیت میں نکھا ر پیدا کرتی ہیں ۔انہوں نے انٹرمیڈیٹ طلباء کے امتحانات کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ڈاکٹر زرقا سہروردی کا کہنا تھاکہ زندگی میں کچھ حاصل کرنے کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے گھبرانہ نہیں چاہیے ۔طارق رضوان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے مقابلے نہایت نتیجہ خیز اور طلباء کے لئے جوش و خروش کا باعث رہے ۔

متعلقہ عنوان :