پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام کتب پر تعارفی پروگرام

پیر 24 فروری 2020 20:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام مولانامحمد حفیظ الرحمان سیوہاروی کی تصنیف ’اخلاق اور فلسفہ اخلاق‘ اور یوول نوح ہراری کی کتاب "Homo Deus: A Brief History of Tomorrow"پر تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی ، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ انگلش لینگوئج اینڈ لٹریچر شاہ زیب خان، اسسٹنٹ پروفیسر ادارہ علوم ابلاغیات محمد اکرم سومرو، فیکلٹی ممبران ، لائبریرینز اور طلبائو طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انگریزی کتاب کا تعارف پیش کرتے ہوئے شاہ زیب خان نے کہا کہ مصنف کی تحریرسے محظوظ ہونے یا تنقیدی جائزہ لینے کیلئے کتب بین کو اپنی ذاتی اعتقادات سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے۔ ’اخلا ق اور فلسفہ اخلاق‘ کا تعارف پیش کرتے ہوئے اکرم سومرو نے کہا کہ مہذب معاشرے کا قیام اسی وقت ممکن ہے جب معاشرے میں رہنے والے افراد اخلاقیات کی اعلیٰ اقدارپر عمل کرنے کے لئے مائل ہیں اور وہ اعلیٰ اخلاقی اقدار کو ناگزیر سمجھتے ہوں۔چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی نے کہا کہ بہترین تقریب کے انعقاد پرلائبریری بک کلب کی ٹیم کی تعریف کی۔