احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی

پیر 24 فروری 2020 20:57

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔ پیر کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی، تفتیشی افسر نادر عباس اور وکیل صفائی قاضی مصباح سمیت شریک ملزمان سعید احمد اور منصور رضا عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

دوران سماعت شریک ملزم سعید احمد کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کا موکل مختلف بیماریوں میں مبتلا ہے، حاضری سے مکمل استثنی دیا جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضمنی ریفرنس پر سماعت چار مارچ تک ملتوی کر دی۔