اٹارنی جنرل کے استعفیٰ کے بعد وزیرقانون فروغ نسیم کو گھر جانا چاہیے، نفیسہ شاہ

پیر 24 فروری 2020 21:10

اٹارنی جنرل کے استعفیٰ کے بعد وزیرقانون فروغ نسیم کو گھر جانا چاہیے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل کے استعفیٰ کے بعد وزیرقانون فروغ نسیم کو گھر جانا چاہیے۔ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ شہزاد اکبر بتائیں وہ جاسوس ہیں یا نیب کے سربراہ ہیں انہیں استعفی دینا چاہیے، اپوزیشن لیڈر کو ملک میں آنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملک میں اس وقت بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کر رہے ہیں ،پارلیمنٹ میں احتجاج کرنے کا اپنا طریقہ کار ہے حکومت کو واک اور نہیں دے رہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت آرڈیننس پر چل رہی اپوزیشن تقسیم نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت خود چرس کی متلاشی ہے اس لیے اس طرح کی باتیں کر رہی ہے ،ان ہائوس تبدیلی یا قومی حکومت کے مخالف نہیں ہیں ۔