ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں2ہزار روپے کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ

پیر 24 فروری 2020 21:18

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں2ہزار روپے کا غیر معمولی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت میں2ہزار روپے کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت96ہزار 300روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 40ڈالرکے اضافے سے 1684ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزارروپے کے اضافے سے 96ہزار300روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 1715روپے کے اضافے سے 82ہزار562روپے ہوگئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت1060روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 908روپے مستحکم رہی۔