بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز ہماری پہلی میڈیکل یونیورسٹی ہے،امان اللہ خان یاسین زئی

ذمہ داران یونیو رسٹی کے معیار کو اُنچا کرنے صحت مند تعلیم ماحول کو فروغ دینے اور درپیش مشکلات کے پائیدار حل کیلئے اپنے حصے کا کردار ادیں ،گورنر بلوچستان

پیر 24 فروری 2020 21:26

بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز ہماری پہلی میڈیکل یونیورسٹی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہاکہ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز ہماری پہلی میڈیکل یونیورسٹی ہے ۔لہذااس کو پل پل بدلتی دُنیا کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے کا رکردگی میں تیز رفتار لانے اور اُٹھا ئے گئے اقدامات کے ثمرات کو ٹیچنگ فیکلٹی اور زیرتعلیم طلباء وطالبات تک پہنچانے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھا ئیں ۔

گورنر نے کہاکہ فنڈز کے بروقت اجراء سے بولان یونیورسٹی کی کئی مشکلا ت فوری طور پر حل ہوجائیں گے ۔گورنر نے واضح کردیا کہ قلیل اور طویل المدت مقررہ اہداف کے حصول میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔یہ بات انہوں نے وائس چانسلر بولان میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی کی جانب سے بریفنگ کے دوران کہی بریفنگ کے دوران بولان میڈ یکل یونیورسٹی کی کا رکردگی ،درپیش مشکلات فنڈز کے اجراء ،امتحانات کے بروقت انعقاد سمیت یونیو رسٹی کے مالی اور انتظامی امورو معا ملات بھی زیر غور آئیے ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر ڈاکٹر نقیب اچکزئی نے گورنر بلوچستان کویونیورسٹی میں آختیارات کی تقسیم ،تعینات اور پروموشن سمیت دیگر امور ومعاملات سے متعلق مختلف کمٹیوں کے قیام سے بھی آگاکیا ۔گورنر نے تمام متعلقہ ذمہ داران پرزور دیاکہ وہ یونیو رسٹی کے معیار کو اُنچا کرنے صحت مند تعلیم ماحول کو فروغ دینے اور درپیش مشکلات کے پائیدار حل کیلئے اپنے حصے کا کردار ادیں تاکہ ہمارے آنے والی نسلوں کو بھی تحفظ مل سکیں ۔