ایف پی سی سی آئی اور سمیڈاکے باہمی اشتراک سے بجٹ تجاویزکے حوالے سے کاروباری برادری کے ساتھ مشاورتی اجلاس کا انعقاد

پیر 24 فروری 2020 21:42

ایف پی سی سی آئی اور سمیڈاکے باہمی اشتراک سے بجٹ تجاویزکے حوالے سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) اور سمیڈاکے باہمی اشتراک سے وفاقی بجٹ 2020-21کیلئے بجٹ تجاویزکے حوالے سے کاروباری برادری کے ساتھ مشاورتی اجلاس کا انعقاد ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں کیا گیا۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کی نائب صدر روحی رضوان نے کہاکہ بجٹ میں کاروباری خواتین کے لئے خصوصی مراعات دی جائیں۔

ٹیکس نظام کو سادہ اور آسان بنایا جائے۔ٹیکس کے نظام میں بہتری کئے بغیر سرمایہ کاری ممکن نہیں ہے۔کاروباری برادری دستاویزی معیشت کے حق میں ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ ایس ایم ایز کے لئے قرضوں کے نئے پروگرامز کا آغاز کیا جائے ۔

(جاری ہے)

روحی رضوان نے مزید کہاہ وفاقی بجٹ سے پہلے حکومت کی طرف سے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میںلیا جائے۔

خواتین کو معاشرتی اور معاشی طور پر با اختیار بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔اجلاس میں موجود کاروباری رہنماؤں نے تجاویز دیتے ہوئے کہاکہ سکلڈ ڈویلپمنٹ کیلئے خصوصی فنڈ مہیا کئے جائیں۔ حکومتی پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔ اس موقع پر سمیڈا کے پرونشل چیف جاوید افضل نے کہاکہ ایس ایم ایز کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے ، ہر سال کی طرح اس سال بھی سمیڈا کی طرف سے کاروباری برادری کے ساتھ مشاورت کے بعد وفاقی بجٹ 2020-21کے لئے تجاویز حکومت کو دی جائے گئی۔

ایف پی سی سی آئی لاہور کے کوارڈنیٹر محمد علی میاں، میاں شفقت علی،میاں نعمان کبیر،محمود غزنوی،سہیل لاشاری،شیخ محبوب ، خامس سعید،شگفتہ الرحمن،نورین انور،قیصرہ شخ،کاشف انور،ڈاکٹر شہلا جاوید،محبوب علی سرکی،شازیہ سیلمان و دیگر نے بھی بجٹ 2020-21کیلئے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :