پھلوں کی برآمدات میں گذشتہ ماہ 13.98 فیصد کمی ہوئی، شماریات بیورو

پیر 24 فروری 2020 21:51

پھلوں کی برآمدات میں گذشتہ ماہ 13.98 فیصد کمی ہوئی، شماریات بیورو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) پھلوں کی برآمدات میں گذشتہ ماہ 13.98 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جنوری 2020 کے دوران پھلوں کی برآمدات کا حجم 62.9 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ جنوری 2019 کے دوران پھلوں کی برآمدات میں 32.07 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح جنوری 2018 کے مقابلہ میں جنوری 2020 کے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 10.17 ملین ڈالر یعنی 14 فیصد کے قریب کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔