چین، 24 صوبوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا

24,734 مریض صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج، صوبہ ہوبی میں ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد کم ہو کر 398 رہ گئی

پیر 24 فروری 2020 22:40

چین، 24 صوبوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) چین کے 24 صوبوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے نیشنل ہیتلھ کمیشن نے بتایا کہ چین کے دارالحکومت بیجنگ سمیت تیانجن، ہیبی، شانشی، لیاوننگ، ہیلونگ جیانگ، شنگھائی، جیانگسو، زی جیانگ، ان ہوئی، فوجیان، جیانگ شی، ہینان، ہونن، ہیئی نان، گوئیز ہو، ین ان، تبت، کنگ ہئی، ننگ شیا، سنکیانگ، شان زی، گانسو اور اندرون منگولیا میں کوئی نیا متاثرہ کیس سامنے نہیں آیا ۔

(جاری ہے)

کمیشن نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز تک چین کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثر مجموعی طور پر24,734 مریض ٹھیک ہونے کے بعد ڈسچارج کر دیئے گئے۔ گزشتہ روز کے اختتام تک31 صوبوں میں مجموعی طور پر2,592 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 77,150 ہو گئی ہے۔ کمیشن نے بتایا کہ چین کے صوبہ ہوبی میں متاثرہ کیسز کی تعداد کم ہونے کے بعد 398 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 149 اموات ہوئیں جس کے بعد صوبہ ہوبی میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 64,287 ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :