بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

اڑان بھرتے ہی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے بعد پائیلٹ دم توڑ گیا، ترجمان بھارتی فضائیہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس وقت بھارت کے دورے پر ہیں اور اس حادثے کا ان پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ ذرائع

پیر 24 فروری 2020 22:55

بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) بھارتی ریاست پنجاب کے شہر پٹیالہ میں ایک فضائی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود پائیلٹ ہلاک ہو گیا جبکہ دوسری جانب طیارے کے عملے میں دو کیڈیٹس زخمی ہو گئے۔بھارتی فضائیہ کے ترجمان کمانڈر جی ایس چیمہ کے مطابق تربیتی طیارے نے پٹیالہ ایوی ایشن کلب سے 11 بج کر 30 منٹ پر اڑان بھری تھی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اڑان بھرتے ہی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے بعد پائیلٹ ہلاک ہو گا۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے تحقیقات شرو ع کر دی گئی ہیں جبکہ زخمی ہونے والے تمام مسافروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پچھلے کچھ عرصے میں کئی بھارتی طیارے مختلف حادثوں کا شکار ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس طیارے کی بات کریں تو اسے دو ایسے پائیلٹ اڑا رہے تھے جو ابھی زیر تربیت تھے۔

زیر تربیت پائیلٹ کو طیارہ اڑانے پر بھی حکام سے سوال کیاجا رہا ہے کہ وہ کس طرح ان کو بغیر تیاری کے طیارہ اڑانے کی اجاز ت دے سکتے ہیں۔ایئرپورٹ حکام کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ اڑان بھرنے کے ایک گھنٹے بعد طیارہ ریڈار سے غائب ہو گیا تھا جس کے بعد مقامی پولیس نے جہاز گرنے کی اطلاع دی۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے ایسے واقعات ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے، ایسے واقعات دیکھنے میں آتے رہتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس وقت بھارت کے دورے پر ہیں اور اس حادثے کا ان پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ یاد رہے کہ یہ واقع بھارتی ریاست پنجاب کے شہر پٹیالہ میں ایک فضائی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود پائیلٹ ہلاک ہو گیا جبکہ دوسری جانب طیارے کے عملے میں دو کیڈیٹس زخمی ہو گئے۔بھارتی فضائیہ کے ترجمان کمانڈر جی ایس چیمہ کے مطابق تربیتی طیارے نے پٹیالہ ایوی ایشن کلب سے 11 بج کر 30 منٹ پر اڑان بھری تھی۔مزید بتایا گیا ہے کہ اڑان بھرتے ہی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے بعد پائیلٹ ہلاک ہو گا۔