ڈسکہ میں ایک بارات پر لاکھوں ڈالرز کی برسات

دولہے کے دوستوں نے ڈالرز اور پاکستانی روپوں کی بارش کردی

Usama Ch اسامہ چوہدری پیر 24 فروری 2020 22:19

ڈسکہ میں ایک بارات پر لاکھوں ڈالرز کی برسات
ڈسکہ (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 24 فروری 2020) : ڈسکہ میں ایک بارات پر لاکھوں ڈالرز کی برسات، دولہے کے دوستوں نے ڈالرز اور پاکستانی روپوں کی بارش کردی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں کالج روڈ کے رہائشی یاسر مغل کی بارات پر ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا، جب اس کے کینڈا سے آئے دوستوں نے بارات میں لاکھوں ڈالز کی بارش کردی۔ انھوں نے ڈالز کے علاوہ پاکستانی نوٹوں کو بھی نچھاور کیا جن میں پانچ سو اور ہزار کے نوٹ شامل تھے۔

باراتیوں نے جب یہ منظر دیکھا تو وہ بھی رقم لوٹنے میں مصروف ہو گئے۔ اس سے قبل بھی گوجرانوالہ میں بھی ایک شادی کے دوران دولہے پر ڈالرز اور پاکستانی روپے نچھا ور کر دیے گئے تھے۔ دولہے والوں نے بینڈ باجے والوں کو ایسا کرنے سے روکا اور کہا کہ آپکو پیسے دیے گئے ہیں اور بعد ازاں بھی آپ کو رقم ادا کر دی جائیگی جس پر انھوں نے ایک نہ سنی اور رقم لوٹنے میں مصروف عمل رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس پر دولہے کا کہنا تھا کہ یہ اسکی فرفائش تھی اور اسکے کہنے پرہی اسکے دوستوں نے ایسا کیا اور وہ اس اقدام پر اپنے دوستوں کو بہت زیادہ شکر گزار ہے۔ قبل ازیں بھی ایک اور واقعہ پیش آیا تھاجب ڈی جی خان، بارات میں پیسوں کے ساتھ ساتھ موبائل فون کی بارش کر دی تھی۔ پہلے خوب دیر تک نوٹ باراتیوں کی طرف اچھالے گئے، کچھ دیر موبائل فونز کی بھی بارش کی گئی تھی۔

دولہے کے بھائیوں نے تقریباََ آدھے گھنٹے تک نوٹوں اور موبائل فونز کی بارش کی۔ پہلے کچھ دیر باراتیوں کی طرف صرف اور صرف پیسے پھینکے گئے، لیکن کچھ دیر بعد دولہے کے بھائیوں کی جانب سے باراتیوں کی جانب موبائل فونز کی بھی بارش کر دی گئی۔آپ نے ا س سے قبل بارات میں پیسوں کی نمائش دیکھی ہو گی لیکن پنجاب کے شہر ڈی جی خان میں پیش آنے والا یہ واقع جہاں باراتیوں نے دولت کی نمائش کے لئے کچھ اور نہیں، بلکہ موبائل فونر کی نمائش کر ڈالی تھی ۔

باراتیوں کی جانب ایک بڑی تعداد میں موبائل فون پھینکے گئے۔تفصیلات کے مطابق جب موبائل فونز کی بارش کی گئی تو باراتیوں سمیت راہ گیر بھی بس کے ارد گرد جمع ہو گئے اور پیسے اور موبائل فون پکڑنے کی کوشش میں لگ گئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح لوگوں نے بس کو اپنے دائرہ میں لے لیا تھا اور کس قدر دولہے کے بھائیوں کی جانب سے دولت کی نمائش کی گئی تھی۔

ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہے کے بھائیوں نے پہلے صرف اور صرف پیسے کی نمائش کی لیکن جیسے ہی کچھ زیادہ لوگ جمع ہوئے تو انہوں نے موبائل فون پھینکنا شروع کر دیئے۔ڈی جی خان میں پیش آنے والے اس واقع نے وہاں کے مقیموں میں حیران کن فضا پیدا کر دی ، کیونکہ اس سے پہلے اس طرح کی پیسوں کی نمائش کہیں دیکھنے کو نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :