نواز شریف نے شہباز شریف کے لیے مشکلات پیدا کیں: عارف حمید بھٹی

مریم نواز بیرون ملک تب جائینگی جب نواز شریف اپنی غلطیوں کو مان کر اسکا ازالہ کرلینگے: سینئر صحافی کا انکشاف

Usama Ch اسامہ چوہدری پیر 24 فروری 2020 22:44

نواز شریف نے شہباز شریف کے لیے مشکلات پیدا کیں: عارف حمید بھٹی
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 24 فروری 2020) : ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نے شہباز شریف کے لیے مشکلات پیدا کیں۔ انھوں نے کہا کہ مریم نواز بیرون ملک تب جائینگی جب نواز شریف اپنی غلطیوں کو مان کر اسکا ازالہ کرلینگے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف دوبارہ پھنس چکے ہیں اور انکو پھنسانے والے انکے بڑے بھائی ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف نے امریکہ میں کچھ لوگوں سے رابطے کیے جس کی ریکارڈنگ پاکستان آگئی تاہم شہباز شریف کے بچانے والے ابھی بھی اپنے موقف پر قائم ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید دور کی نظر رکھتے ہیں اور انھوں نے یہ درست کہا تھا کہ شہباز شریف اپنی غلطی کو سدھارنے کے لیے کوششیں کررہے ہیں اور نواز شریف نے ہی شہباز شریف کے راستے میں مشکلات پیدا کیں۔ انکا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز تب ہی بیرون ملک جا سکیں گی جب تک سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی غلطی کو تسلیم کرکہ اسکا ازالہ نہیں کرلیتے جبکہ شہباز شریف نے بھی اپنی غلطی کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔