پاکستان کی سب سے بلند عمارت، بحریہ آئیکوں ٹاور منصوبے کو بند کر دیا گیا

مالی مشکلات، سپریم کورٹ کی جانب سے ملک ریاض پر عائد کیے گئے 460 ارب روپے کے جرمانے اور کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف سپریم کورٹ کے نوٹس کے باعث عمارت کی تعمیر روک دی گئی، مزدوروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 24 فروری 2020 22:55

پاکستان کی سب سے بلند عمارت، بحریہ آئیکوں ٹاور منصوبے کو بند کر دیا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری2020ء) پاکستان کی سب سے بلند عمارت، بحریہ آئیکوں ٹاور منصوبے کو بند کر دیا گیا، مالی مشکلات، سپریم کورٹ کی جانب سے ملک ریاض پر عائد کیے گئے 460 ارب روپے کے جرمانے اور کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف سپریم کورٹ کے نوٹس کے باعث عمارت کی تعمیر روک دی گئی، مزدوروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی کامران خان نے بتایا ہے کہ کراچی کے سب سے مشہور اور ملک کی سب سے بلند عمارت بحریہ آئیکون ٹاور کے منصوبے کو بند کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض میں عائد کیے گئے 460 ارب روپے کے جرمانے، کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف جاری آپریشن اور سپریم کورٹ میں جاری سماعت کے باعث منصوبے کی تعمیر روک دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں کو بھی نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے اور ساحلی شہر کراچی میں تعمیر کی جانے والی عمارت بحریہ آئیکون ٹاور کو جنوبی ایشیا کی سب سے بلند عمارت قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان میں بلند و بالا عمارتوں کی تعداد کافی کم ہے، تاہم پاکستان میں حال ہی میں تعمیر کی جانے والی عمارت اس وقت جنوبی ایشیا کی سب سے بلند عمارت ہے۔ کراچی کے ساحلی علاقے کلفٹن میں تعمیر کی جانے والی عمارت بحریہ آئیکوں ٹاور اس وقت ایشیا کی سب سے بلند عمارت ہے۔ آئیکون ٹاور بحریہ ٹاون کی جانب سے تعمیر کی جا رہی ہے۔ بحریہ آئیکون ٹاور کی عمارت کل 88 منزلوں پر مشتمل ہے۔ تاہم اب یہ منصوبہ تنازعے کا شکار ہو گیا ہے جس کے بعد اس کی تعمیر روک دی گئی ہے۔ منصوبے کی بندش سے سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔