جنوبی افریقہ کے سب سے مایہ ناز کرکٹر کے خواجہ سرا ہونے کا دعویٰ

پاکستانی اینکر کے دعوے کے مطابق پروٹیز کے سب سے عظیم آل راونڈر نے اپنی جنس تبدیل کروائی تھی

muhammad ali محمد علی پیر 24 فروری 2020 23:42

جنوبی افریقہ کے سب سے مایہ ناز کرکٹر کے خواجہ سرا ہونے کا دعویٰ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری 2020ء) جنوبی افریقہ کے سب سے مایہ ناز کرکٹر کے خواجہ سرا ہونے کا دعویٰ، پاکستانی اینکر کے دعوے کے مطابق پروٹیز کے سب سے عظیم آل راونڈر نے اپنی جنس تبدیل کروائی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک بحث جاری ہے جس کے مطابق ایک پاکستانی اینکر نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کا سب سے مایہ ناز کرکٹ آل راونڈر جیک کیلس ایک خواجہ سرا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایک اسپورٹس صحافی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے:

مظہر ارشد نامی صحافی کا کہنا ہے کہ ایسی باتیں اور دعوے مضحکہ خیز ہیں۔ حیرانگی ہوتی ہے کہ اس قسم کے مضحکہ خیز دعوے کرنے والے لوگ میڈیا پر بیٹھے ہوتے ہیں۔ جیکس کیلس کے خواجہ سرا ہونے کے دعوے بالکل بے بنیاد ہیں۔ یہاں واضح رہے کہ یہ معاملہ کافی عرصے پہلے سامنے آیا تھا، تاہم اس حوالے سے جنوبی افریقی کرکٹر نے خود سامنے آ کر تردید کر دی تھی۔ جبکہ یہ بھی واضح رہے کہ جیکس کیلس 3 بچوں کے والد بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :