بھارتی تجزیہ نگار ٹرمپ کے پاکستان کی تعریف کرنے پر پھٹ پڑے

ہمارے دیس میں آکر پاکستان کی تعریف کرنے کا مقصد کیا تھا،امریکی صدر نے پاکستان کو شے دینے والا بیان دیا،پاکستان کو تنہا کرنے کی ہماری پالیسی ناکام ہو گئی۔ بھارتی تجزیہ نگار

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 25 فروری 2020 10:54

بھارتی تجزیہ نگار ٹرمپ کے پاکستان کی تعریف کرنے پر پھٹ پڑے
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری 2020ء) گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اہلیہ کے ہمراہ بھارت کے دو روزہ دورے پر پہنچے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے احمدآباد ائیرپورٹ پرامریکی صدر ٹرمپ کا استقبال کیا۔بعدازاں امریکی صدر ،خاتونا اول اور بھارتی وزیراعظم احمد آباد کے سیڈیم میں پہنچے جہاں لاکھوں بھارتی افراد ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب سننے کے لیے موجود تھے۔

امریکی صدر نے بھارت آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی تقریر میں پاکستان کا بھی تذکرہ کیا۔احمد آباد میں صدر ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ ہم پر امید ہیں کہ مستقبل میں تمام جنوبی ایشیا میں بھارت مسائل حل کرنے اور امن پیدا کرنے میں قیادت کرے گا۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گذشتہ روز بھارت میں پاکستان سے متعلق دیا گیا بیان پاکستانیوں کو تو بھا گیا لیکن مودی سرکار کو چپ لگ گئی۔جب ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں کھڑے ہو کر پاکستان کے گن گائے تو بھارت میں صفِ ماتم بچھ گئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران کوئی تجارتی معاہدہ نہ ہو سکا اور نہ ہی مودی پاکستان کے خلاف کچھ کہلوانے میں کامیاب ہو سکے۔

۔بھارتی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہمارے دیس میں آگر ہمارے سٹیج پر پاکستان کی تعریف کر کے چلتے بنے۔یہ کوئی موقع نہیں تھا،یہ پاکستان کو شے دینے والا بیان تھا۔پاکستان کو تنہا کرنے کی ہماری پالیسی ناکام ہو گئی ہے۔بھارتی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اس معاملے پر چپ بھی رہ سکتے تھے پھر پاکستان کی تعریف کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔
۔دوسری طرف بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بھی حالات خراب ہیں۔امریکی صدر کی آمد سے قبل نئی دہلی میدان جنگ بن گیا۔ بی جے پی کے غنڈوں نے شاہین باغ دھرنا ختم کرنے کے لیے ہلہ بول دیا،فائرنگ کرنے کے بعد ٹائر اور گاڑیاں جلا کر سڑکیں بلاک کر دی گئیں