قطر کی طرف سے غزہ کے سوا لاکھ خاندانوں کے لئے نقد امداد

منگل 25 فروری 2020 11:24

قطر کی طرف سے غزہ کے سوا لاکھ خاندانوں کے لئے نقد امداد
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) قطر کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے ایک لاکھ 20 ہزار خاندانوں میں فی کنبہ سو ڈالرکی امداد تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔مرکزطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کے غریب اور مسحتق شہریوں کے لیے قطرکی طرف دی جانے والی نقد امداد آئندہ چند روز بنکوں اور ڈاک خانے کے ذریعے جاری کی جائے گی۔

(جاری ہے)

غزہ میں فلسطینی اور قطری عہدیداروں نے بتایا کہ اس ماہ قطر کی طرف سے غزہ کے سوا لاکھ خاندانوں میں نقد امداد تقسیم کی جائے گی۔ اس سے قبل گذشتہ ماہ قطر کی طرف سے غزہ کے ایک لاکھ خاندانوں میں فی کنبہ سو ڈالرکی امداد تقسیم کی گئی تھی۔قطری سفیر کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کے محصورین کی مالی مدد کا مقصد غزہ کے عوام کی بہبود اور مالی بحران میں ان کی مدد کرنا ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں قطر کی طرف سے غزہ کی پٹی کے عوام کے لئے 2020ء کے دوران ماہانہ 12 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :