دنیا کرونا وائرس کی ممکنہ وبا کے لیے تیار رہے، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

ایران ، اٹلی، جنوبی کوریا میں کرونا وائرس کے کیسوں میں اچانک اضافہ گہری تشویش کا سبب ہے، سربراہ تیدروس

منگل 25 فروری 2020 12:18

دنیا کرونا وائرس کی ممکنہ وبا کے لیے تیار رہے، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ تیدروس یدیانوم غیبریسوس نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ وہ نئے مہلک وائرس کرونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تیار رہے اور اگر یہ ممکنہ طور پر وبائی صورت اختیار کرتا ہے تو وہ اس سے نمٹنے کے لیے بھی مستعد رہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق تیدروس یدیانوم غیبریسوس نے جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کرونا وائرس سے ڈھائی ہزار سے زیادہ ہلاکتوں کے باوجود اس کو وبائی مرض خیال نہیں کرتی ہے لیکن ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ دنیا کے ممالک کو اس کے وبائی شکل اختیار کرنے کی صورت میں حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ ایران ، اٹلی اور جنوبی کوریا میں حالیہ دنوں میں کرونا وائرس کے کیسوں میں اچانک اضافہ گہری تشویش کا سبب ہے۔