سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان انتقال کر گئے

نعمت اللہ کافی عرصے سے بیمار تھے۔ترجمان جماعت اسلامی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 25 فروری 2020 11:51

سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان انتقال کر گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 فروری 2020ء) سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان انتقال کر گئے ہیں۔ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ سابق ناظم کراچی نعمت اللہ کافی عرصے سے بیمار تھے,آج نعمت اللہ خان خالق حقیقی سے جا ملے۔نعمت اللہ خان طویل عرصے تک جماعت اسلامی کراچی کے امیر رہے۔نعمت اللہ خان جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے رکن بھی رہے۔نعمت اللہ خان 2001ء سے 2005ء تک مئیر کراچی رہے۔

(جاری ہے)

نعمت اللہ خان کا انتقال 90 سال کی عمر میں ہوا۔نعمت اللہ جماعت اسلام کراچی کے بھی امیر رہے۔انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن میں بھی خدمات انجام دیں۔پنجاب یونیورسٹی سے جرنلزم میں گریجویشن کی جب کہ کراچی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔نعمت اللہ کراچی کے 26ویں مئیر تھے۔آپ پیشے کے لحاظ سے وکیل تھے۔ مختلف سیاستدانوں نے نعمت اللہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نعمت اللہ کی کراچی کے لیے کی گئی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔