مسلم لیگ (ن) کی خاتون اول کے بابا فرید الدین گنج شکر کے مزار کے دورہ کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

منگل 25 فروری 2020 12:18

مسلم لیگ (ن) کی خاتون اول کے بابا فرید الدین گنج شکر کے مزار کے دورہ کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کے حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کے مزار کے دورہ کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادیا ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ خاتون اول کے حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کے مزار کے دورہ میں پروٹوکول نہ دینے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے انچارج سکیورٹی سمیت 28 پولیس اہلکاروں کے تبادلے کر دیئے گئے۔خاتون اول کو پروٹوکول نہ ملنے پر دربار اوقاف کا ایڈمنسٹریٹر منیجر سمیت تمام 35 ملازمین کو ضلع بدر کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ۔