دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

منگل 25 فروری 2020 12:20

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 23200کیوسک اور اخرج 40000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد 10800کیوسک اور اخراج 10800کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد15600 کیوسک اور اخراج40000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد10700کیوسک اور اخراج 4000 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد52500کیوسک اور اخراج 46500کیوسک،چشمہ آمد51800 کیوسک اوراخراج 50000کیوسک، تونسہ آمد48700 کیوسک اور اخراج 35500 کیوسک، پنجند آمد15600 کیوسک اور اخراج 10600 کیوسک، گدو آمد 43400کیوسک اور اخراج 37800 کیوسک، سکھر آمد34500کیوسک اور اخراج 7200 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد3400 کیوسک اور اخراج 0 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1447.67 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.198 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1172.35 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.782 ملین ایکڑ فٹ، چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 645.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.131 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔