ملتان سلطانز اگلے مرحلے میں نہ پہنچی تو دوسری پسندیدہ ٹیم کونسی ہوگی؟ شاہد آفریدی نے نام بتا دیا

اگر ملتان سلطانز پلے آف مرحلے میں نہیں پہنچتی ہیں تو میں ٹورنامنٹ جیتنے کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا ساتھ دوںگا: آل رائونڈر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 25 فروری 2020 11:55

ملتان سلطانز اگلے مرحلے میں نہ پہنچی تو دوسری پسندیدہ ٹیم کونسی ہوگی؟ ..
ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25فروری2020ء ) ملتان سلطانز کے آل رائونڈر شاہد آفریدی نے اپنی فرنچائز کے اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے میں ناکامی کی صورت میں اپنی دوسری پسندیدہ ترین ٹیم کا نام بتا دیا -38 سالہ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر ملتان سلطانز پلے آف مرحلے میں نہیں پہنچتی ہیں تو میں ٹورنامنٹ جیتنے کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا ساتھ دوں گا،میرے دل میں ہمیشہ کوئٹہ کے لئے ہمدردری رہی ہے۔

انہوں نے درخواست تھی کہ پاکستانی شائقین پی ایس ایل ٹیموں کی حمایت کریں اور لیگ کو کامیاب بنائیں۔اپنی پرفارمنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے چاہنے والوں کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں ملتان سلطانز کا بیٹنگ اور بولنگ کے لحاظ سے بہت اچھا امتزاج ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اعتراف کیا کہ ملتان کی فیلڈنگ ابھی تک اچھی نہیں رہی ہے اور اگر اسے آنے والے میچز میں اچھی کارکردگی دکھانی ہے تو فیلڈنگ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ، ان کا کہنا تھا وہ ملتان کے پاس ناقص فیلڈنگ کا کوئی جواز نہیں اگر ہمیں اگلے میچز میں بہتر کارکردگی دکھانی ہے تو فیلڈنگ بہتر بنانی ہوگی۔

آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ اس سال لوگ ملتان سلطانز کو پی ایس ایل کی بہترین ٹیموں میں شامل نہیں کررہے ہیں، ٹی ٹونٹی کرکٹ میں آپ کا کمبی نیشن سب سے اہم ہوگا اور کسی بھی ایونٹ کے پہلے دو میچز سب سے اہم ہوتے ہیں، ان کے خیال میں ہماری بیٹنگ اور بائولنگ اچھی ہے تاہم فیلڈنگ کے حوالے سے ابھی بھی کام کرنے کی ضرورت ہے-سٹار آل راؤنڈر نے پی ایس ایل کے پاکستان لوٹتے ہوئے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دنیا کو ایک مثبت پیغام ملے گا۔