بجلی اورگیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ اور 15 فیصد مہنگائی معیشت کے لئے نیک شگون نہیں ہے،

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا بیان

منگل 25 فروری 2020 12:56

بجلی اورگیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ اور 15 فیصد مہنگائی معیشت کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سٹیٹ بینک کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے نجی شعبے کے قرضوں میں 70 فیصد کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران یہ 7 ماہ کی یہ صورتحال معاشی عدم استحکام کی طرف اشارہ کررہے ہیں۔ سٹیٹ بینک کی یہ رپورٹ حکومتی دعوؤں کی برعکس ہے اور یہ صورتحال ملک میںمعیشت کا پہیہ رک جانے کی عکاسی کررہی ہے۔ 13.25 فیصد کی بلند ترین شرح سود پر فیکٹری اور کارخانہ مالکان کیسے قرض لے سکتے ہیں۔ بجلی گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ اور 15 فیصد مہنگائی معیشت کے لئے نیک شگون نہیں ہے۔