لاہور میں موسم خشک رہنے کا امکان

منگل 25 فروری 2020 12:56

لاہور میں موسم خشک رہنے کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوںکے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروںلاہور،سیالکوٹ،سرگودھا،فیصل آباد،گوجرانوالہ،گجرات،نارووال،ساہیوال،ملتان،اوکاڑہ اور رحیم یار خان میںمو سم خشک رہے گا جبکہ مری، گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میںموسم سرد رہنے کی تو قع ہے ۔

(جاری ہے)

محکمے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد اورملک کے دیگر علا قو ں میں موسم خشک رہا۔منگل کے روز صو با ئی دا رالحکو مت لاہو ر میں ہوا میں نمی کا تنا سب83 فیصد رہا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 12 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 10سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔