فواد چوہدری کا وزیراعلیٰ پنجاب بننے کا ارمان پورا نہیں ہو گا ، طلال چوہدری

وفاقی وزیر کا بیان نوازشریف کے خلاف نہیں بلکہ پنجاب حکومت کے خلاف ہے، رہنما مسلم لیگ ن

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 25 فروری 2020 12:23

فواد چوہدری کا وزیراعلیٰ پنجاب بننے کا ارمان پورا نہیں ہو گا ، طلال ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-25فروری2020 ء) رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری جتنی مرضی کوشش کر لیں، لیکن وہ وزیراعلیٰ پنجاب نہیں بن سکتے۔فواد چوہدری کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ فوادچودہدی کا بیان نوازشریف کے خلا ف نہیں، بلکہ پنجاب حکومت کے خلاف ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے پنجاب حکومت پر تنقید کے ساتھ ساتھ یاسمین راشد اور سروسز ہسپتال پر تنقید کی ہے کیونکہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب بننا چاہتے ہیں۔

فوادچوہدری پنجاب حکومت سے ذاتی اختلافات رکھتے ہیں اس لئے وہ بار بار پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ فوادچوہدری کے پنجاب حکومت بیان ان کی پارٹی سے چھٹی کروا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

یاد ررہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے پنجاب حکومت کو بار بار تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ایسی خبریں پہلے بھی منظر عام پر آچکی ہیں جس میں کہا جا رہا تھا کہ فوادچوہدری نے پارٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تنقید کا نشانہ بانتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کام نہیں کر پا رہے جس کی وجہ سے پارٹی کو نقصان ہو رہا ہے۔

اسی طرح فوادچوہدری کی جانب سے مختلف مقامات پر بھی پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ ان کو بار بار اس پر پارٹی رہنماوں نے سمجھایا بھی ہے کہ وہ اس طرح کی بیا ن بازی سے گریز کریں۔انہی باتوں پر تجزیہ کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کا وزیراعلیٰ پنجاب بننے کا ارمان پورا نہیں ہو گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کا بیان نوازشریف کے خلاف نہیں بلکہ پنجاب حکومت کے خلاف ہوتا ہے۔اس کا مطلب واضح ہے کہ وہ پنجاب کے وزیراعلیٰ بننا چاہتے ہیں، مگر ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔