گلوکارہ مہک علی کی سالگرہ لاہور کے مقامی کیفے میں منائی گئی ،شوبز سے وابستہ افراد کی شرکت

منگل 25 فروری 2020 13:16

گلوکارہ مہک علی کی سالگرہ لاہور کے مقامی کیفے میں منائی گئی ،شوبز سے ..
کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) معروف گلوکارہ مہک علی کی سالگرہ لاہور کے مقامی کیفے میں منائی گئی اس موقع پر گلوکارہ کے قریبی دوستوں اور شوبز سے وابستہ افراد نے شرکت کی جبکہ سالگرہ کے موقع پر قوالی نائٹ کا اہتمام بھی کیا گیا تقریب میں گلوکارہ مہک علی نے دوستوں کے ہمرا سالگرہ کا کیک کاٹا جبکہ شرکاء نے ان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے تحائف پیش کئے اور ان کیلئے نیک تمناوئں کا اظہار کیا اس موقع پر معروف ایونٹ ارگنائزر راحیل منہاس، عاطف انصاری، گلوکار سمیع خان، امبرین سمیع، عابد نکئی، رائے شاہ نواز، عامر، کامی،سمیت دیگر نے شرکت کی گلوکارہ مہک علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سالگرہ کی تقریب دوستوں نے سجاکر مجھے سرپرائز دیا ایسی تقریبات سے چھوٹی چھوٹی خوشیاں منانے اور ایک ساتھ مل بیٹھنے کا موقع مل جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ان دنوں اپنے نئے میوزک ویڈیو پر کام کر رہی ہوں جس کی ریکارڈنگ جلد کی جائے گی جبکہ لاہور،اسلام آباد اور کراچی میں منعقدہ کنسرٹ شوز میں حصہ بھی لے رہی ہوں فلم اور ٹی وی کیلئے بطور پلے بیک سنگر پرفارم کر رہی ہوں چند نئے پروجیکٹ کر رہی ہوں جو رواں سال میرے پرستاروں کو فلموں اور ڈراموں میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :