چارسدہ پولیس کی کارروائی، مغوی بازیاب، 2 ملزم گرفتار

منگل 25 فروری 2020 13:27

چارسدہ پولیس کی کارروائی، مغوی بازیاب، 2 ملزم گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) چارسدہ سٹی کی حدود ملک رضا خان کلے سے اغوا شدہ شخص بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا،مغوی کو 8لاکھ روپے لین دین تنازعہ پر اغوا کیاگیاتھا‘ دو ملزم گرفتارکرلیے گئے‘ تفصیلات کے مطابق زوجہ استخار احمد نے گزشتہ روز چوکی اتمانزئی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ ملزمان رحیم گل ولد درویش اور افتخار ولد رحیم گل ساکنان اتمانزئی حال سٹیشن کورونہ نے میرے شوہر کو 8لاکھ روپے لین دین کی تنازعہ پر اغوا کرکے گھر میں یرغمال اور زنجیروں سے باندھ رکھا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان اللہ خان نے ملزمان کی گرفتاری اور مغوی کو بحفاظت بازیاب کرانے کے احکامات جاری کئے‘ ڈی ایس پی سٹی محمد اقبال خان کی سربراہی میں ایس ایچ او سٹی جوہر شید خان اور انچارج چوکی اتمانزئی اے ایس آئی اعزاز خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مغوی استخار احمدکوچند گھنٹوں کے اندر بحفاظت بازیاب کر الیا۔ملزموںکے قبضہ سے دو پستول بمع کارتوس جبکہ مغوی کو زنجیر سے باندھنے والی زنجیر بھی برآمد کر لی گئی‘ ملزموں نے اپنے جر م کا اعتراف کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :