نیلور کے علاقہ میں اندھا دھندفائرنگ کرنے والی6 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا، مقدمہ درج

منگل 25 فروری 2020 13:53

نیلور کے علاقہ میں اندھا دھندفائرنگ کرنے والی6 ملزمان کو پولیس نے گرفتار ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) اسلام آباد تھانہ نیلور کے علاقہ گھر پر قبضہ کیلئے دیواریں پھلانگ کر اندھا دھندفائرنگ کرنے والی6 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

مدعی وقاص شفیق کی درخواست پر ایس پی رورل ملک نعیم اقبال کی ہدایت پرنیلور پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے کارروائی کی اور 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان سے اسلحہ برآمد کر لیا۔

ملزمان میں وحید، جاناں، ارش، سراج، واجد اور عادل شامل ہیں۔ کارروائی ڈی ایس پی فدا ستی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ نیلور محمد حنیف اور ٹیم نے کی۔ ایس ایس پی دیہی علاقہ جات ملک نعیم نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو فوری کارروائی پر شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :