جیکب آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں میںدو ملزمان گرفتار کر لیے

منگل 25 فروری 2020 13:55

جیکب آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں میںدو ملزمان گرفتار کر لیے
جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) جیکب آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں میں دو ملزمان گرفتار کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق سنگین مقدمات میں مفرور ملزمان ستار اوڈھو اور لعل خان اوڈھو سمیت دیگر اشتہاریوں اور روپوش ملزمان کیخلاف تھانہ تاجو دیرو کی حدود گاوں شیر خان اوڈھو اور آس پاس علاقوں میں بکتر بند گاڑیوں اور پولیس کی بھاری نفری کی مدد سے آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران ڈکیتوں کی محفوظ پناہ گاہوں، کمین گاہوں اور مورچوں کو مسمار کرکے نظر آتش کردیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تھانہ سول لائن پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران روپوش ملزم عطاء محمد سومرو کو چنہ محلہ کے قریب سے اور محمد بلال بروہی کو پتھر موڑ کے قریب سے گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔