مظفرگڑھ، دانش سنٹر آف ایکسی لینس گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

منگل 25 فروری 2020 13:55

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) دانش سنٹر آف ایکسی لینس گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مظفرگڑھ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات زیر صدارت پرنسپل رانا حافظ محمد راشد سعید خان منعقد ہو ئی جس کے مہمانان خصوصی ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجیئنر امجد شعیب ترین، مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے زراعت سردار عبدالحئی خان دستی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری لٹریسی سردار عون حمید ڈوگر، ضلعی صدر ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن مظفرگڑھ رانا فرزند علی اور پرنسپل سردار کوڑا خان پبلک سکول رانا طاہر بشیر تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی امجد شعیب ترین نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، بچوں کو اساتذہ یہ بات ذہن نشین کرائیں کہ پاکستان ہماری جنت اور پر امن ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دانش سکول نے کم وقت میں اس خطے کے بچوں کی تعلیمی ترقی میں کردار ادا کیا ہے جو پرنسپل رانا راشد کی بہترین کاوش ہے۔ آخر میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبا میں ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کی گئیں۔