ڈینگی کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے سیمینارز ، کانفرنسز اور واکس کے انعقاد کی ہدایت

منگل 25 فروری 2020 13:57

ڈینگی کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے سیمینارز ، کانفرنسز اور ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خصوصی احکامات کی روشنی میں حکومت پنجاب نے ڈینگی کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ سیمینارز ، کانفرنسز اور واکس کے انعقاد کی ہدایت کی ہے تاکہ عوام الناس کو ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے ، مذکورہ وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی و حفاظتی تدابیر اور تدارکی اقدامات سے آگاہ کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ چونکہ موسم بہار کے دوران ڈینگی وائرس کے پھیلائو کا خدشہ ہوتاہے لہٰذا ان ایام میں ڈینگی وائرس کی افزائش نسل روکنے کیلئے بروقت اقدامات ضروری ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ڈینگی وائرس اور مچھر کی افزائش نسل کو روکنا جہاں سرکاری اداروں کی ذمہ داری ہے وہیں معاشرے کے دیگر طبقات کو بھی اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔