نشے میں دھت نالے میں گرے اے ایس آئی کا نکالے جانے کے بعد شہری پر تشدد

کراچی پولیس کے اے ایس آئی کو نالے سے باہر نکالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 25 فروری 2020 13:26

نشے میں دھت نالے میں گرے اے ایس آئی کا نکالے جانے کے بعد شہری پر تشدد
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 25 فروری 2020ء  ) نشے میں دھت اے ایس آئی نے نالے سے نکالنے پر شہری کو تشددکا نشانہ بنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نالے میں گرے کراچی پولیس کے اے ایس آئی نے نکالے جانے کے بعد شہری کو تشدد کا نشانہ بنا دیا ۔ پولیس اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سندھ پولیس کا اے ایس آئی نشے میں دھت اور نالے میں گرا ہوا ہے۔

جس کو شہری نالے میں جا کر باہر نکالتے ہیں۔ بعدازاں باہر نکلنے کے بعد نشے میں دھت اے ایس  آئی شہری  پر  ہی تشدد شروع کر دیا ہے۔ جس پر اردگرد موجود افراد بھی حیرانی کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل نشے میں دھت  خاتون نے پولیس اہلکار کو تھپڑ دے مارا تھا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی  جس میں ایک  خاتون کو سڑک پر سرِعام پولیس اہلکار کے ساتھ بدکلامی کرتے دیکھا گیا ہے۔

یہ واقعہ رحیم یار خان کے شیخ زید اسپتال میں پیش آیا تھا ۔ بتایا گیا کہ خاتون نشے میں تھی جس نے لیڈی کانسٹیبل سے بھی بدتمیزی کی۔خاتون نے اے ایس آئی پر تھپڑوں کی بارش کر دی اور نازیبا زبان کا بھی استعمال کیا تاہم پولیس اہلکار چپ رہا۔ذرائع کے مطابق پولیس خاتون کو طبی معائنے کے لیے اسپتال لائی تھی،یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس اہلکاروں کی جانب سے سوال کیا جا رہا ہے کہ اس خاتون کو سزا کون دے گا ، پولیس افسران  کا  کہنا ہے  کہ  واقعے  کی  ویڈیو موصول ہو چکی۔