کراچی کنگز کا شنیرا اکرم کیلئے خوبصورت تحفہ

سابق کپتان کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر کراچی کنگز کی ’بھابھی شرٹ‘کی تصویر شیئر کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 25 فروری 2020 14:03

کراچی کنگز کا شنیرا اکرم کیلئے خوبصورت تحفہ
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25فروری2020ء ) پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز نے اپنی فرنچائز کے صدر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کو ’بھابھی‘ شرٹ کا تحفہ دیا ہے۔گزشتہ روز شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کراچی کنگز کی ٹی شرٹ کی تصویر شیئر کی۔ شنیرا اکرم کی جانب سے شیئر کی جانے والی ٹی شرٹ پر بھابھی لکھا ہوا ہے۔

کراچی کنگز کا پہلا میچ پشاور زلمی کے ساتھ ہوا تھا جس میں کراچی کنگز نے زلمی کو شکست دی تھی جب کہ دوسرا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا تھا اور اِس میچ میں کوئٹہ نے کراچی کو شکست دی تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور یہ پہلی مرتبہ ہوگا جب پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان کی سرزمین پر کھیلے جائیںگے۔

(جاری ہے)

2016ء سے شروع ہونے والی لیگ درجہ بدرجہ پاکستان منتقل ہوئی۔ لیگ کے پہلے ایڈیشن کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے تاہم ایونٹ کے دوسرے ایڈیشن میں ٹورنامنٹ کو پاکستان لانے کا آغاز کیا گیا تھا۔ لیگ میں دنیا بھر کر نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کریگی۔لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہونگی جن کے درمیان 34 میچز مخلتف وینیو پر کھیلے جائیںگے، لیگ میں شامل 6 ٹیموں جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہیں فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کرینگے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سرفراز احمد کرینگے، کراچی کنگز کی کمان عماد وسیم کو سونپی گئی ہے ، لاہور قلندرز سہیل اختر کی زیر قیادت میدان میں اترے گی، پشاور زلمی کی قیادت ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ڈیرن سمی کرینگے جب کہ ملتان سلطانز ٹیم کی قیادت شان مسعود کرینگے۔ لیگ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں اور اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہیں۔

لیگ کے 14 میچز لاہور، 9 کراچی، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل میچ 22مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل لیگ کے پہلے ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں بھی مدمقابل آئی تھیں۔ لیگ میں دنیا بھر کے نامور کرکٹرز شرکت کررہے ہیں۔ امید کی جاری ہے کہ لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں بھی مداحوں کو سنسنی سے بھر پور میچز دیکھنے کو ملیں گے۔