سرگودھا انتظامیہ ِ کا اندرون شہر تجاوزات اور تین فٹ سے زاہد چھپر استعمال کیخلاف ایک بار پھر پھر ایکشن کا فیصلہ

منگل 25 فروری 2020 14:43

سرگودھا انتظامیہ ِ کا اندرون شہر تجاوزات اور تین فٹ سے زاہد چھپر استعمال ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) سرگودھا انتظامیہ نے اندرون شہر تجاوزات اور تین فٹ سے زاہد چھپر استعمال کیخلاف ایک بار پھر پھر ایکشن کا فیصلہ کرتے ہوئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو بازاروں میں سروے کرکے رپورٹ کرنے کے احکامات کر دیئے جن میں شہر کے وسط چوک بلاک 2 اور چوک بلاک 3 میں تجاوزات کی بھر مار کی نشاندہی کر کے قبصہ مافیا کیخلاف بھرپور آپریشن کا حکم دے دیا۔

زرائع کے مطابق اندرون شہر تمام بازاروں، تینوں کمرشل پلازوں اور گلیوں میں تاجروں کی جانب سے دوبارہ تجاوزات اور انکروچمنٹ عملہ کی ناقص کارکردگی پر ضلعی انتظامیہ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو اندرون شہر بازاروں،گلیوں اور تینوں کمرشل پلازوں میں تجاوزات اور شہر میں تین فٹ سے زاہد چھپر استعمال کرنے والوں کا سروے کر کے رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تاکہ ان کے خلاف ایک بار پھر کاروائی کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع کیا جا سکے ۔معلوم ہوا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف ایکشن میں سامان ضبط،دوکانات سیل،بھاری جرمانے اور مقدمات کئے جائیں گے جبکہ پولیس کے ذریعے کارسرکار میں مزاحمت کرنے والوں کو گرفتار اور نقص امن عامہ میں خلل پر 16 ایم پی او کے تحت نظر بند کیا جائے گا۔

جبکہ سرگودھا شہر کے وسط چوک بلاک 2 اور چوک بلاک 3 میں تجاوزات کی بھر مار پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کاروائی کی ہدایت کر دی اور پھٹہ مافیا سے بھتہ لینے والے دوکانداروں کے خلاف رپورٹس بنانے کا حکم دے دیا معلوم ہوا کہ اس میں انجمن تاجران کچہری بازار کے قائمقائم صدر سمیت کئی بازاروں کے عہدیداروں کے ناموں کا انکشاف ہوا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے ایسے افراد کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کرلیا ہے جو تجاوزات کی آڑ میں سرکاری اراضی پر قبضے کر رہے ہیں بلاک 2 اور بلاک 3 کو قبضہ مافیا سے خالی کروا کر آئندہ بلاک 3-2 میں پھٹنے لگانے والوں سے میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے ماہانہ 5 ہزار سے 8 ہزار روپے کرایہ وصول کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

جس سے میٹروپولیٹن کارپوریشن ماہانہ لاکھوں روپے کی آمدن ہوگی۔

متعلقہ عنوان :