پاکستان سپورٹس بورڈ کا خواتین سپورٹس فیسٹیول کے شیڈول کا اعلان

منگل 25 فروری 2020 15:27

پاکستان سپورٹس بورڈ کا خواتین سپورٹس فیسٹیول کے شیڈول کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام خواتین سپورٹس فیسٹیول کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے یہ فیسٹیول 2 مارچ سے 8 مارچ تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی و ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل ( ٹیکنکل ) محمد اعظم ڈار نے بتایاکہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ایونٹ میں 12 خواتین کھیلوں کے مقابلے ہونگے جن میں ٹینس، ہاکی، تائیکوانڈو، نیٹ بال، بیس بال، ٹیبل ٹینس، والی بال، جوڈو، سوئمنگ، فٹ بال، سوکر فٹ سال اور ٹین پن بائولنگ کے مقابلے شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 2 مارچ کو ٹینس اور ہاکی، 3 مارچ کو تائیکوانڈو اور نیٹ بال، 4 مارچ کو بیس بال اور ٹیبل ٹینس، 5 مارچ کو والی بال، 6 مارچ کو جوڈو، 7 مارچ کو سوئمنگ اور فٹ بال، 8 مارچ کو سوکر فٹ سال اور ٹین پن بائولنگ کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ سوائے ٹین پن بائولنگ کے مقابلوں کے باقی تمام مقابلے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آبادمیں منعقد ہونگے۔ ٹین پن بائولنگ کے مقابلے لیڑر سٹی کلب جناح پارک راولپنڈی میں منعقد ہونگے۔