پنجاب بھرمیں874ٹریفک حادثاتمیں06افراد جاں بحق980زخمی ہوئے

منگل 25 فروری 2020 15:36

پنجاب بھرمیں874ٹریفک حادثاتمیں06افراد جاں بحق980زخمی ہوئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں874روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں06افراد جاں بحق جبکہ980افرادشدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔393معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (67فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 411ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور24مسافر419اور156پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ247ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت236متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 75حادثات میں 81متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 69حادثات میں73متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ان ٹریفک حادثات کے کل986متاثرین میں804مرد اور182خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں184افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور530افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ272زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں739موٹر سائیکلز،115آٹو رکشے،77موٹر کاریں،26وین13مسافربسیں،15ٹرک اور119دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔