قطری سفیر صقر بن مبارک کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے دفترخارجہ میں ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

منگل 25 فروری 2020 15:40

قطری سفیر صقر بن مبارک کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے دفترخارجہ میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) قطری سفیر صقر بن مبارک نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سیدفترخارجہ میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔قطری سفیر نے 29 فروری کو دوحہ میں امریکہ-طالبان امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی خصوصی دعوت دی۔دعوت قطری ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ جناب شیخ محمد بن عبد الرحمن الثانی کی جانب سے دی گئی۔

(جاری ہے)

قطری سفیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خصوصی دعوت نامہ پیش کیا وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان، امریکہ-طالبان معاہدے سے متعلق اعلان کا خیر مقدم کرتا ہی- وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ افغان تنازعیکا کوئی فوجی حل نہیں ہے - شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑہانے میں پاکستان اور قطر کا کلیدی کردار ہے،آ ج دنیا پاکستان کا موقف تسلیم کر رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان پرامید ہے امن معاہدے پر دستخط انٹرا افغان مذاکرات کی طرف لے جائیں گے -