اسلام آباد ، تھانہ نیلونے گھر میں گھس کر قبضہ کر نے کی کوشش پر چھ ملزمان گرفتار کرلئے گئے

منگل 25 فروری 2020 15:40

اسلام آباد ، تھانہ نیلونے گھر میں گھس کر قبضہ کر نے کی کوشش پر چھ ملزمان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) تھانہ نیلو رکے علاقہ میں شہری کے گھر میں گھس کر فائرنگ اور پر قبضہ کرنے کی کوشش پرپولیس نے 06 ملزمان گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ وقاص شفیق مدعی کی درخواست پر ایس پی رورل ملک نعیم اقبال نے تھانہ نیلور پولیس کو فوری مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

پولیس مقدمہ درج کرکے فوری کارروائی کی اور 06 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا، ملزمان میں وحید، جاناں، ارش، سراج,واجد اور عادل شامل ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

کارروائی ڈی ایس پی فدا ستی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ نیلور محمد حنیف اور ٹیم نے کیا۔ ایس پی رورل ملک نعیم اقبال نے کہاکہ قبضہ مافیا کے کے ساتھ کسی کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :