ملک میں سونے کی درآمدات میں سات ماہ کے دوران 3.61 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

منگل 25 فروری 2020 15:57

ملک میں سونے کی درآمدات میں سات ماہ کے دوران 3.61 فیصد اضافہ ہوا، شماریات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) ملک میں سونے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 3.61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق جولائی 2019 ء سے لیکرجنوری 2020ء تک کی مدت میں سونے کی درآمدات پر10.068 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے مٰں 3.61 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں سونے کی درآمدات پر9.717 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

تاہم دلچسپ امریہ ہے کہ مقداری لحاظ سے سونے کی درآمدات میں 3.23 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی، جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 240 کلوگرام سونا درآمد کیا گیا، گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں 248 کلوگرام سونا درآمد کیاگیا تھا۔جنوری 2020 ء میں سونے کی درآمدات میں کمی کا تناسب 7.13 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :