پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت پر اظہار تشکر

منگل 25 فروری 2020 16:17

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا شاہد خاقان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا کرم اور شکر ہے کہ آج انہیں انصاف ملا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے ملک سے گیس کی قلت اور بحران کے خاتمے میں تاریخی کردار ادا کیا۔ احسن اقبال نے سی پیک سے لے کر پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کو سنوارنے اور بنانے میں اہم کرداراداکیا۔