ڈھائی ارب روپے کے لاگت سے ضلع اورکزئی میں کیڈٹ کالج بنایاجائیگا،صوبائی وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ اکبر ایوب

منگل 25 فروری 2020 16:19

ڈھائی ارب روپے کے لاگت سے ضلع اورکزئی میں کیڈٹ کالج بنایاجائیگا،صوبائی ..
اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) ایک سال کے اندر اندر ضلع اورکزئی کے تمام سکولوں کی مرمت کی جائی گی، سٹاف کی کمی کو پورا کیاجائیگا، ڈھائی ارب روپے کے لاگت سے ضلع اورکزئی میں کیڈٹ کالج بنایاجائیگا۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ اکبر ایوب نے اپر اورکزئی تحصیل اسماعیل زئی غلجو کو دورے کے موقع پر اورکزئی گرینڈ سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹول کے افتتاحی تقریب اور قبائلی مشران سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی ضلع اورکزئی واصل خان خٹک ،اے ڈی سی واجد علی خان ،اے سی حیدر حسین ،ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر محمد حسین ،سابق وفاقی وزیر جی جی جمال ،ڈی ای او زاھد اللہ شاہ کے علاوہ قبائلی مشران عوام اور نوجوان کثیر تعداد میں موجود تھے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے محکمہ سپورٹس اینڈ کلچر اور ضلعی انتظامیہ کے جانب سے شروع کئے گئے اورکزئی گرینڈ سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹیول کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فاٹا انضمام کے وقت جو وعدے قبائل کے ساتھ کئے گئے تھے وہ من و عن پورے کئے جائیں گے۔ قبائلی اضلاع کو دیگر اضلاع کے برابر لانا وزیر اعظم عمرا ن خان کا مشن ہے قبائلی اضلاع کا دس سالہ جو ترقیاتی پروگرام ہے اس پر صوبائی حکومت پورا عمل کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :